ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ساڑھے تین لاکھ طالبات کو وظیفہ دیا جائے گا، نثار کھوڑو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سینئر وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو نے اعلان کیا ہے کہ انتیس جنوری سے طالبات میں ساڑھے تین لاکھ طالبات کو وظیفہ دینے کے پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے نجی موبائل نیٹ ورک کمپنی (ٹیلی نار) اور نجی بینک کے تعاون سے طالبات کو وظیفہ دینے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ کے شہری اضلاع میں طالبات کو ڈھائی ہزار جبکہ دیہی اضلاع کی طالبہ کو ساڑھے تین ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

وظیفے کی ادائیگی کیلئے ایزی پیسہ ، خصوصی اے ٹی ایم کارڈ اور ایس ایم ایس ادائیگی کی جائے گی ۔ وزیرتعلیم نے دعویٰ کیا کہ گذشتہ سال تین لاکھ 44 ہزار طالبات نے اس سے استفادہ کیا ہے ہم نے اس پروگرام کی مد میں تین ارب روپے رکھے ہیں۔

یہ وظیفہ پانچویں کلاس سے میٹرک کلاس تک کی طالبہ حاصل کرسکیں گی، جس کا مقصد سندھ میں خواتین کی خواندگی کی شرح کو بڑھانا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں نثار کھوڑو کاکہنا تھا کہ پرائیوٹ اسکولز سیکیورٹی سمیت کسی بھی مد میں پیسے وصول نہیں کرسکتے ، اگر فیس بڑھائی بھی جائے تو وہ بھی وجہ بتاکر صرف پانچ فیصد تک بڑھائی جاسکتی ہے اگر شکایت آئی تو یقینا ڈائریکٹوریٹ اس حوالے سے کارروائی کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں