تازہ ترین

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

’بلاول کے سوا کوئی بچا ہی نہیں جو وزیر اعظم کے منصب پر بیٹھ سکے‘

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے سوا کوئی بچا ہی نہیں جو وزیر اعظم پاکستان کے منصب پر بیٹھ سکے۔

نثار کھوڑو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم کے منصب پربٹھائیں گے، وہ عوام دوست ہیں جنہیں غم، دکھ اور درد سب کا پتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوکل باڈیز الیکشن کے بعد بلاول بھٹو پہلی بار آئے ہیں، آپ لوگوں نے پیپلز پارٹی کو حیدر آباد میں کامیابی دلائی مبارکباد دیتا ہوں، آپ نے گلی کوچوں اور گھر گھر جا کر پارٹی کا پیغام پہنچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا جو پیغام ہوتا ہے وہ بلاول بھٹو کا پیغام ہوتا ہے، پیپلز پارٹی نے تیر کا نشان دیا سب کا مقابلہ کر کے جیت حاصل کر لی۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ فرقہ واریت اور لسانیت کا مقابلہ کیا اور عوام کے دلوں میں محبت پیدا کی، لوگوں میں پہچان آگئی لوگوں نے تمام حکومتوں کو دیکھ لیا ہے، کوئی بوری بند لاشیں تو کوئی کیا کیا کچھ کرتا رہا عوام نے سب دیکھ لیا۔

Comments

- Advertisement -