منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

چیئرمین فشریزنثار مورائی کی زیرِ حراست طبیعت بگڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فشر مین کو آپریٹیو سوسائٹی کے زیر حراست سابق چئیر مین نثار مورائی کی رات گئے اچانک طبیعت بگڑ جانے کے باعث نثار جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات فشر مین کو آپریٹویو سوسا ئٹی کے سابق چئیرمین نثار موروائی کی رات گئے ا چانک طبیعت بگڑ گئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا،جہاں انہیں فوری طبی امداد دینے کے بعد جناح اسپتال کے اسپیشل وارڈ نمبر 4میں رکھا گیا ہے،وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔


تفصیل  جانیے: کراچی: پیپلزپارٹی کے اہم ذمہ دارڈاکٹرنثار مورائی گرفتار


یاد رہے کہ فشر مین کو آ پریٹو سوسائٹی کے سابق چئیرمین نثار مورائی کو 10 2016 کو اُس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب بیرون ملک سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

نثار مورائی پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور سندھ کابینہ کے اہم وزیر کے قریبی ساتھی ہیں،انہیں لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کی جانب سے جے آئی ٹی میں نثار مورائی کا نام دینے پرگرفتار کیاگیا تھا۔


اسی سے متعلق: ہائی کورٹ کا ’نثارمورائی‘ کو اسپتال منتقل کرنے کا حکم


عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی کے مطابق نثار مورائی لیاری گینگ وار کے کارندوں کو مالی معاونت فراہم کرتا تھا،اور کئی لیاری گینگ وار کارندوں کو ملازمتیں بھی دیں،نثار مورائی اُن کے جرائم کی پشت پناہی اور فنڈز میں خرد برد کا بھی الزم بھی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں