منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پی پی رہنما نثارمورائی نوّے روز کیلئے رینجرزکے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لانچوں کے ذریعےاربوں روپے کی کرنسی اسمگلنگ کے مقدمے میں ملوّث نثارمورائی بھی گھیرےمیں آگئے،عدالت نےملزم کو رینجرز کے حوالے کرکے جے آئی ٹی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے فشرمین کوآپریٹوسوسائٹی کےسابق چیئرمین نثارمورائی کو بھی90روز کےلئےرینجرز کےحوالے کردیا۔

رینجرز کےوکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے سیاسی رہنماؤں کی ایماء پرکرنسی اسمگلنگ کی اور اس کااعتراف بھی کیا ہے، علاوہ ازیں ملزم ٹارگٹ کلنگ اوردہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔

ملزم نے دہشت گردی کا الزام سیاسی جماعت کی اہم شخصیات پر لگایا ہے عدالت نے پندرہ روز میں نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے اہم ذمہ دار ڈاکٹر نثارموارئی کو چند روز قبل گینگ وار کے ملزمان سے تعلق اور کرپشن کے الزامات پر بیرون ملک سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے پرگرفتار کیا گیا تھا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں