جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

چوہدری نثار ڈھائی ہفتے بعد وطن لوٹ آئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان امریکہ، برطانیہ اور جرمنی کے ڈھائی ہفتے طویل دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان پی آئی اے کی پرواز پی کے سات پانچ آٹھ کے ذریعے جمعہ کی صبح چھ بجے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچے۔

وطن واپس آنے پرایئرپورٹ انتظامیہ نے وزیرداخلہ کا استقبال کیا، ان کو سخت سکیورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے روانہ کیا گیا۔

- Advertisement -

چودھری نثارعلی خان تقریباً سولہ روز قبل امریکہ، برطانیہ اور جرمنی کے دورے پر روانہ ہوئے تھے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے روانگی سے قبل کہا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم سے چھٹی لی ہے کیونکہ ان کی اہلیہ علاج کی غرض سے جرمنی میں ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ ایسے وقت میں ملک سے باہر گئے تھے جب وزیراعظم نواز شریف بھی ملک سے باہر تھے۔

وطن سے روانگی کے وقت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی وفاقی وزیرداخلہ کے شریکِ پرواز تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں