منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

نشتر اسپتال کی چھت پر لاوارث لاشیں پھینکے جانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان کے نشتر اسپتال میں لاشوں کی بے حرمتی کا مبینہ واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نشتر اسپتال کے ڈیڈ ہاؤس کی چھت پر لاوارث لاشیں پھینکنے کا دلخراش واقعہ رپورٹ ہوگیا ہے۔

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری زمان گجر نے ڈیڈ ہاؤس کی چھت پر چار لاوارث لاشوں کی نشاہدہی کی جس کے بعد اسپتال میں سخت خوف وہراس پھیل گیا۔

سنگین غفلت سامنے آنے کے بعد اسپتال انتظامیہ حرکت میں آئی اور لاشوں کی موجودگی سے متعلق انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب ثاقب ظفر نے نشتراسپتال کی چھت پر لاوارث لاشیں پھینکنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

واقعے کی مکمل تحقیقات کے لئے سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیرنے چھ رکنی انکوائری کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، یڈیشنل سیکرٹری اسپیشلائزڈہیلتھ کئیرمزمل بشیرکمیٹی کی سربراہی کریں گے، کمیٹی تین دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

اہم ترین

یاسر شیخ
یاسر شیخ
یاسر شیخ اے آر وائی نیوز ملتان کے بیورو چیف ہیں

مزید خبریں