جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

مصری خاتون رکن پارلیمان نشوۃ رائف کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

مصری پارلیمنٹ کے سپیکر حنفی جبالی نے الوفد پارٹی کی خاتون رکن پارلیمنٹ نشوۃ رائف کے امتحان میں مبینہ طور پر نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے کا معاملہ اخلاقیات کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’سوشل میڈیا اور نیوز چینلز کی خبروں میں رکن پارلیمنٹ نشوۃ محمد رائف کو جنوب الوادی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لا کے تیسرے سال کا امتحان دیتے ہوئے نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔‘

مصری الوفد پارٹی کے سربراہ عبدالسند یمامہ کے مطابق رکن پارلیمنٹ نشوۃ رائف کی پارٹی کی رکنیت سے متعلق کارروائی کا فیصلہ تحقیقات کے نتائج پر منحصر ہوگا۔

- Advertisement -

مصری الوفد پارٹی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایگزیمینشن ہال میں نقل کا الزام ثابت نہیں ہوا تو رکن پارلیمنٹ کو تشہیری مہم سے پہنچنے والے نقصان کا ہرجانہ کیس دائر کرنے کا حق ہوگا۔

قبل ازیں مصر کی جنوب الوادی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے دعوی کیا تھا کہ یونیورسٹی کی خاتون ایگزامنر نے ایک طالبہ کو ایئر فون کے ذریعے امتحان میں نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔

وقت ہمارے ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے، اسرائیلی وزیر نیتن یاہو پر آگ بگولہ

نقل کرتے ہوئے پکڑی جانے والی طالبہ نے ایئر فون ایگزامنر کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا اور خاتون ایگزامنر پر حملہ بھی کیا گیا، جب سپروائزر نے بچانے کی کوشش کی تو ان پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں