جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اینڈرائیڈ کے پاکستانی صارفین کے لیے الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی نےجعلی ایپلیکیشن کی نشاندہی کرتے ہوئے اینڈرائیڈ صارفین کو  خطرے سے آگاہ کردیا۔

نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) نے سماجی رابطے اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر گوگل پلے اسٹور پر موجود جعلی اپیلیکیشن کی نشاندہی کی۔

نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے پاکستان میں اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والوں کو آگاہ کیا کہ گوگل پلے اسٹور پر  نیٹ فلکس کی جعلی ایپ ’فکس ان لائن‘ کے نام سے موجود ہے جو صارف کے لیے بڑے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

- Advertisement -

بورڈ نے جعلی ایپ کے ذریعے نقصان دہ سافٹ وئیر کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے صارفین کو ہدایت کی کہ ’اس جعلی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے گریز کیا جائے کیونکہ اسے انسٹال کرنے کی صورت میں ٹیلی فون میں ایک نقصان دہ (وائرس) کی فائل سسٹم میں شامل ہوجاتی ہے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیکنالوجی بورڈ کی پاکستانی واٹس ایپ صارفین کو اہم ہدایت

ٹوئٹ میں پاکستانی اینڈائیڈ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ  کوئی بے اعتماد ایپ یا اے پی کے استعمال گرنے سے نہ صرف گریز کریں بلکہ اس سے ہوشیار بھی رہیں کیونکہ یہ نقصان دہ ہوسکتی ہے۔

نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ٹوئٹ میں نیشنل بریچ اورسائبر اٹیک کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا ہے۔

قومی ٹیکنالوجی بورڈ نے بتایا کہ اس ایپ میں شامل سافٹ ویئر خود کار طریقے سے واٹس ایپ پر آنے والے پیغامات کا جواب دیتا ہے اور دیگر لوگوں کو بھی وائرس زدہ فائل سینڈ کرتا ہے۔ صارفین کو ہدایت کی گئی کہ اگر وہ اس ایپ کو استعمال کررہے تھے تو فوری طور پر فون سے ڈیلیٹ کردیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں