بدھ, جنوری 1, 2025
اشتہار

ملک میں علاقائی تجارت بڑھانے کیلئے این ایل سی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

وسط ایشیا کے اہم ملک کیساتھ تجارت بڑھانے کیلئے نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) نے رسائی حاصل کرلی، نیشنل لاجسٹک سیل کے ٹرکوں کے ذریعے آلو کی کھیپ برآمد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں علاقائی تجارت بڑھانے کیلئے نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) نے اہم سنگ میل عبور کرلیا ، وسط ایشیا کے اہم ملک کیساتھ تجارت بڑھانے کیلئے این ایل سی نےرسائی حاصل کرلی۔

این ایل سی ٹرکوں پر مشتمل قافلہ 1400 کلومیٹرسے زائد کا فاصلہ طےکرکےدوشنبہ پہنچا ، نیشنل لاجسٹک سیل کے ٹرکوں کے ذریعے آلوکی کھیپ برآمد کی گئی۔

- Advertisement -

این ایل سی کے ٹرکوں نےاوکاڑہ اور رحیم یار خان سےدوشنبہ تک کاسفر7دن میں طے کیا۔

افتتاحی قافلے کی آمد پر دوشنبہ کسٹمز ٹرمینل ون پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، افتتاحی تقریب میں تاجک وزیر ٹرانسپورٹ اور این ایل سی کےڈائریکٹراوردیگرنےشرکت کی۔

تاجکستان کے وزیر ٹرانسپورٹ عظیم ابراہیم نے پاکستان کی معروف لاجسٹک آرگنائزیشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام تجارتی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، اہم تجارتی شراکت دار کے طور پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔

این ایل سی کے ڈائریکٹر نے این ایل سی کے ذریعے تجارت میں تاجکستان کی اہمیت پر زور دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں