جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

شادی کی سالگرہ کا تحفہ نہ دینے پر بیوی نے شوہر کو چاقو مار دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شادی کی سالگرہ کا تحفہ نہ دینے پر بیوی نے شوہر پر چاقو سے حملہ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلورو میں شادی کی سالگرہ کا تحفہ نہ ملنے پر ناراض بیوی نے سوتے ہوئے شوہر پر چاقو سے وار کیا جس کے بعد شوہر نے بیوی کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کروادیا۔

37سالہ کرن ایک پرائیویٹ فرم میں ملازم ہے اس کی 35 سالہ بیوی سندھیا نے اس پر چاقو سے حملہ کردیا۔

- Advertisement -

شوہر کے مطابق گزشتہ ہفتے اس کی اہلیہ نے کچن سے چاقو اٹھاکراس وقت حملہ کیا جب وہ سورہا تھا لیکن غنودگی کے باوجود  وہ بیوی کو دور دھکیلنے میں کامیاب ہوگیا جب کہ پڑوسیوں کی مدد سے وہ طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچا۔

پولیس کے مطابق دوران  تحقیقات  یہ بات سامنے آئی شوہر اپنے دادا کی موت کی وجہ سے شادی کی سالگرہ پر  بیوی کیلئے  تحفہ نہیں خرید سکا تھا جس پر بیوی نے طیش میں آکر اس پر حملہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ میاں بیوی کا نجی معاملہ ہے، تاہم الزامات کے حوالے سے مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس دوران پولیس نے میاں بیوی کو آپس میں جھگڑا حل کرنے کے لیے کچھ مہلت بھی دی ہے۔ پولیس نے خاتون کے لیے اس کی ذہنی حالت کے درست نہ ہونے کی وجہ سے کونسلنگ کی تجویز بھی دی ہے۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں