پشاور: عمران خان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ جب تک نوازشریف پارلیمنٹ میں ہیں تحریک انصاف کے ارکان نہیں آئیں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور صاف کہہ دیا کہ جب تک وزیر اعظم نواز شریف پارلیمنٹ میں ہیں، تحریک انصاف پارلیمنٹ کا رخ نہیں کرے گی۔
تحریک انصاف نے پارلیمنٹ میں نہ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان یا پی ٹی آئی کا کوئی بھی رکن ایسی پارلیمنٹ میں پیش نہیں ہوگا جس کے وزیراعظم نواز شریف ہیں۔
عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک جماعتوں سے بھی شکوہ کیا، ان کا کہنا تھا سب بیٹھ کراس وزیر اعظم کی تقریر سن رہے ہیں جو کرپشن کے جواب نہیں دے رہا۔
چیرمین تحریک انصاف نے ایک بر پھر اپنا مطالبہ دہرایا کہ وزیراعظم یا تو احتساب کے لیے پیش ہوں یا پھر استعفی دیکر گھر چلے جائیں۔