اشتہار

’عمران خان کو کوئی گولی نہیں لگی یہ سب ڈرامہ کر رہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو کوئی گولی لگی نہیں یہ ڈرامہ کر رہا ہے گولی لگے فریکچر نہ ہو تو اس زخم کےٹھیک ہونے کا وقت 2 ہفتے سے زیادہ نہیں ابھی کہہ رہا ہےمیں مزید 2 ماہ چلنے کے قابل نہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ توشہ خانہ کے حوالے سے اس آدمی کا کتنا گھٹیا کردار ہے اس شخص نے تو پوراتوشہ خانہ اٹھا کر بیچ دیا جب مخالفین کیخلاف مقدمات بنوا رہا تھا اسی دوران توشہ خانہ بیچ رہا تھا اللہ کی جانب سےاسےتوشہ خانہ اورالقادرٹرسٹ میں ایکسپوزکیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جےآئی ٹی رپورٹ ابھی عدالت میں پیش نہ ہوئی فوادچوہدری کو مل گئی مجرم نویدبشیر کے علاوہ اس جگہ کوئی دوسراملزم نہیں ہے یہ سنگل فائرنگ کا واقعہ ہے وہ بندہ مذہبی طور پر موٹیویٹڈ تھا یہ جتنی مرضی تحقیقات اور جےآئی ٹی بنالیں دوسراملزم نہیں ڈال سکتے یہ صرف واقعے کوایسی اسٹوری بناکرقوم کے سامنے لاناچاہتےہیں جسکا کوئی سرانہ ہو ایک ہی بندہ ہےجس نےاپناپستول نکال کروہاں فائرنگ کی۔

- Advertisement -

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ کنٹینر سے ایک گولی چلی جو سیدھی جاکر معظم کو لگی ہے فرانزک اورپوسٹ مارٹم رپورٹ پڑھ لیں معظم کوعمران خان کےگارڈکی گولی لگی ہے ایک فراڈیہ کہتاہےمیرےکپڑوں سے4گولیاں برآمد ہوئی ہیں، کیا وہ ٹافیاں تھیں جو آپ کےکپڑوں سے برآمد ہو گئیں، کوئی کہتا ہے مجھے 4 تو کوئی کہتا ہے مجھے 8 گولیاں لگی ہیں یہ سب فراڈہےاگرکوئی دوسراآدمی ہوتاتوفوٹیج میں بھی آتااورپکڑابھی جاتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں