اسلام آباد: وفاقی وزیرعبد القادربلوچ کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں انسانی جانوں کے ضیاع کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم املاک کو ضرور نقصان پہنچا ہے.
تفصیلات کے مطابق اسپیکرایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس منعقدہ ہوا، جس میں آپریشن ضرب عضب میں انسانی ضیاع کے حوالے سے وفاقی وزیر عبدالقادربلوچ کا قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کروایا.
وفاقی وزیر نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں انسانی جانوں کے ضیاع کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، آپریشن ضرب عضب سے املاک کونقصان پہنچا ہے،شمالی وزیرستان میں 8000 مکانات کو نقصان کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں،نقصان زدہ مکانات کا تخمینہ لگانے کے لئےسروے مکمل کرلیا گیا، عبدالقادربلوچ کا کہنا ہے کہ اب تک 2370 کیس مکمل ہوئےہیں، جنہیں درست قراردیا گیا ہے.
فاٹااصلاحات کےتحت تمام ایجنسیوں میں یونیورسٹیاں بنائی جائیں گی۔
16 دسمبر 2314 کو آرمی پبلک اسکول کے دلخراش سانحے کے بعد سیاسی قیادت نے ملک سے دہشت گردی کواکھاڑ پھنکنے کا عزم کیا، بعد ازاں پاک افواج کے تعاون سے ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرنے کے لئے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بلا تفریق کارروائیوں کا آغاز ’آپریشن ضرب و عضب‘ کے نام سے کیا گیا، جس کی بدولت پاکستان میںقیام امن ممکن ہوا، جس کی پوری دنیا متعرض ہے.