The news is by your side.

Advertisement

ان ہاؤس تبدیلی کاکوئی امکان نہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی کاکوئی امکان نہیں، عدالت نےانسانی بنیادپرشریف خاندان کو انڈرٹیکنگ دی ، عدلیہ کےفیصلوں کاہمیں احترام کرناچاہیے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے دھرنے کا خندہ پیشانی سےسامناکیا، ہم نےماضی کی حکومتوں کے بر عکس گرفتاریاں اورتشددنہیں کیا تاہم آج بھی سڑکوں کی بندش سےعوام کومشکلات کاسامناہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک انسانی پہلوہوتاہےاورایک قانونی پہلوہوتاہے، ہم نے دونوں پہلوؤں سے اس کیس کاجائزہ لیاہے اور عدالتوں نے انسانی اورقانونی تقاضوں کے تحت فیصلہ کیا ہے، عدالت نےانسانی بنیادپرشریف خاندان کو انڈرٹیکنگ دی اور اس معاہدےپر دونوں بھائیوں نےدستخط کیے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کااحترام کیا ہے ہماری عدلیہ آزادہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

اس سے قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ حکومت نےعلاج کےلیے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینےکا فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیادپر کیا تھا اور آج عدالت نےبھی حکومتی فیصلےکی تائیدکی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

نوازشریف کو علاج کےغرض سے 4 ہفتوں کے لیے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں