جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پنجاب میں عدم اعتماد اور گورنر راج ناممکن ہے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پنجاب میں عدم اعتماد اور گورنر راج ناممکن ہے، الٹی گنتی شروع ہو گئی جی کا جانا ٹھہر گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 4 ماہ سے پنجاب اسمبلی اجلاس جاری ہے عدم اعتماد اور گورنر راج ناممکن ہے، حکومت میں آنےاور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کے بیان نےاس کو رسواکردیا، معیشت ہی قومی سلامتی ہےجس پر کوئی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا۔

سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان نے تنہا 13 پارٹیوں کی سیاست دفن کردی، اسمبلیاں تحلیل ہوگئیں تو ایک سال میں 2 الیکشن کے نہ پیسے ہیں نہ منصوبہ بندی ، گوٹی پھنس گئی، 77وزرا خزانے پر بوجھ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 8ماہ سےفاقہ کشی مہنگائی اور اب آئی ایم ایف کاجواب ہے، جولندن دوائی لینےگئےتھےوہ نیوایئرکی چھٹیاں منا رہے ہیں ، الٹی گنتی شروع ہو گئی جی کاجانا ٹھہر گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں