تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے حسین بابک اور دیگر کی جانب سے عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے۔

چند روز قبل بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر بلاول آفریدی نے کہا تھا کہ کےپی اسمبلی میں عدم اعتماد تحریک لانے کیلئے رابطے شروع ہو گئے ہیں عثمان بزدار کی طرح محمودخان سے بھی حکومتی اراکین نالاں ہیں۔

بلاول آفریدی نے کہا کہ حکومتی اراکین سے رابطوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے تمام اپوزیشن جماعتیں بھی عدم اعتماد کی تحریک پر رضامند ہو چکی ہیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ بی اے پی کے ارکان نے اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کے ارکان شہباز شریف، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

Comments

- Advertisement -