تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

عدم اعتماد پر اتحادی کس کا ساتھ دیں گے؟

لاہور: تحریک عدم اعتماد پر حکومت یا اپوزیشن کا ساتھ دینے سے متعلق اتحادی جماعتیں آئندہ چند روز میں فیصلہ کریں گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک اعتماد پر ساتھ دینے سے متعلق حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ 25 مارچ کے بعد فیصلہ کرے گی جبکہ ایم کیو ایم بھی 26 مارچ سے پہلے کسی فیصلے کا اعلان نہیں کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران 24 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے، ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی بھی 23 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ علاج کے لیے لندن جانے والے نوازشریف نے عدم اعتماد کامیاب ہونے پر وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ‘عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نوازشریف واپس آئیں گے’

ذرائع کا بتانا تھا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے نوازشریف سعودی عرب سے براہ راست پاکستان آسکتے ہیں یا پھر کچھ روز کے لیے لندن قیام کر کے مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان واپس آئیں گے۔

نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی لندن پہنچ چکے ہیں جہاں وہ دیگر معالجین سے مشاورت کریں گے، سابق وزیراعظم نے اپنے فیصلے سے اہلِ خانہ کے قریبی افراد اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد نوازشریف وطن آئیں گے اور اپنے خلاف عدالتی فیصلوں کا سامنا کریں گے۔

Comments

- Advertisement -