اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

تحریک عدم اعتماد: پی پی اراکین قومی اسمبلی کو اہم ہدایات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک عدم اعتماد کا معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی قیادت کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی کو اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے اپنے تمام اراکین قومی اسمبلی کوغیر سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے اراکین قومی اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا اور کہا ہے کہ دیا، تحریک عدم اعتماد کے موقع پر تمام اراکین اسمبلی ملک میں موجود رہیں گے۔

تحریک عدم اعتماد کی تیاری کے سلسلے میں ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی پی ایم اراکین اسمبلی کو تمام سرکاری دورے اور ملاقاتیں منسوخ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی قیادت نے اپنے تمام اراکین قومی اسمبلی کو الرٹ رہنے کی ہدایت ہوئے مرکز سے رابطے میں رہنے کی بھی خصوصی طور پر ہدایت دی ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کرلیا ہے جسے جمع کروانے کے لیے قیادت کی ہدایات کا انتظار کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں : اگلے 48 گھنٹے اہم ہیں بڑی خوشخبری آئے گی

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا کہ تحریک پر پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن)، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ارکان نے دستخط کردیے ہیں۔

تحریک عدم اعتماد کے مسودہ کی تیاری کو حتمی شکل دینے کی ذمہ داری مسلم لیگ(ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کو سونپی گئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں