پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

تحریک عدم اعتماد میں نمبر گیم : قومی اسمبلی اجلاس میں شہباز شریف حمایت مانگتے رہے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے جماعت اسلامی کے رکن سے حمایت کی درخواست کردی ، جس پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا آپ سراج الحق سے کہیں وہ مجھے فون کریں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف حمایت مانگتے رہے ، شہباز شریف نے جماعت اسلامی رکن مولانا عبدالکبر چترالی سے مکالمے میں کہا آپ اپوزیشن اجلاس میں کیوں نہیں آئے، آپ کو ہمارے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔

جس پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے شہباز شریف کو کہا کہ آپ امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے کہیں مجھ فون کریں۔

خیال رہے قومی اسمبلی اجلاس سے قبل متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا ، اجلاس میں اپوزیشن کے 162 میں سے159اجلاس میں شریک ہوئے اور تین ارکان غیر حاضر رہے۔

غیر حاضر رہنے والوں میں پیپلز پارٹی کے جام عبدالکریم، پی ٹی ایم کے علی وزیر جبکہ جماعت اسلامی کے عبدالاکبر چترالی شامل تھے۔

یاد رہے جماعت اسلامی نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا تھا ، جس کے بعد جماعت اسلامی کے واحد رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالااکبر چترالی غیر جانبدار رہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں