تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

کے پی اسمبلی میں الیکشن کمشنر اور اراکین پر عدم اعتماد کی قرارداد منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی میں الیکشن کمشنر اور اراکین الیکشن کمیشن کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے ظفر اقبال کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں الیکشن کمشنر اور اراکین الیکشن کمیشن کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔ قرارداد صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نےپیش کی۔

اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر الیکشن کمیشن پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔ موجودہ چیف الیکشن کمشنراور اراکین فوری طورپرمستعفی ہوں۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک قابل قبول اورغیر متنازعہ الیکشن کمیشن کی تشکیل دیں اور ملک میں فوری آزادانہ اور شفاف عام انتخابات کا انعقاد کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے خلاف قرارداد منظور کی گئی تھی۔

اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

عمران خان کی زیرِ صدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس ہوا تھا جس میں الیکشن کمیشن ارکان کی حکومتی وفد سے ملاقات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا  کہ پی ٹی آئی قیادت نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

Comments

- Advertisement -