ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

10 سال کے دوران 53 پاکستانی صحافی کا قتل: 96 فیصد لواحقین انصاف کے منتظر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : فریڈم نیٹ ورک کی صحافیوں سے متعلق سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا پاکستان میں 96 فیصد مقتول صحافیوں کے لواحقین انصاف کے منتظر ہے۔

تفصیلات کے مطابق فریڈم نیٹ ورک کی جانب سے صحافیوں سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ دو ہزار بارہ سے دوہزار بائیس کے دوران ترپن پاکستانی صحافی قتل ہوئے اور ترپن مقتول صحافیوں کے صرف دو مجرموں کوسزا مل سکی۔

- Advertisement -

سالانہ رپورٹ میں کہا گیا کہ 96 فیصد مقتول صحافیوں کےلواحقین انصاف کےمنتظر ہیں، 2014 میں ایک سال میں چودہ صحافی قتل ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 2012 کے بعد سے ہرسال کوئی نہ کوئی صحافی قتل ہوا، سندھ میں سب سے زیادہ 16 صحافی قتل ہوئے جبکہ پنجاب میں 14 میڈیا پرسنز کو نشانہ بنایا گیا۔

فریڈم نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ انصاف نہ ملنے کی وجہ پولیس کی چالان پیش کرنے میں ناکامی بتائی گئی ہے۔یہ بھی کہا گیا استغاثہ کی نااہلی بھی مقدمات کے ٹرائل میں بڑی رکاوٹ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں