اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ابھی تک ہمارے پاس کچی آبادی کا کوئی کیس نہیں آیا، مراد علی شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک ہمارے پاس کچی آبادی کا کوئی کیس نہیں آیا، سارے کیسز پکے علاقوں میں باہر سے سفر کر کے آنے والوں کے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کے بڑے صنعت کاروں کا اجلاس ہوا جس میں مراد علی شاہ نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر فیصلے کیے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مارچ سے3 اپریل تک دنیا میں کرونا نے مزید تباہی مچائی ہے، سندھ حکومت کی پہلی ترجیح ہے ہرصورت وائرس کو کم کریں،ختم تب کرسکتے ہیں جب اس کے خاتمے کی کوئی دوا بن جائے۔

- Advertisement -

مراد علی شاہ نے کہا کہ کرونا کے باعث معیشت بری طرح متاثر ہوئی اور مزید ہوگی، ابھی تک ہمارے پاس کچی آبادی کا کوئی کیس نہیں آیا، سارے کیسز پکے علاقوں میں باہر سے سفرکر کے آنے والوں کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وائرس کچی آبادیوں میں پھیل گیا تو اسے روکنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا، یہی وجہ ہے کہ سندھ حکومت نے سخت اقدامات کیے،فخر ہے کہ ہمارے علما نے نوعیت کو سمجھ کر حکومت کے ساتھ تعاون کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 1000 لوگ باہر سے آئے جن سے کرونا وائرس مزید بڑھتاگیا، تبلیغی جماعت والے بھی مقامی رہائشی ہیں کوئی باہر سے نہیں آیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں