جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

وزٹ ویزا پر فیملی ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا، سعودی حکام کی وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکام نے کہا ہے کہ وزٹ ویزا پر آئے ہوئے افراد سے فیملی(لیوی) ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا، ایسی خبریں محض افواہیں ہیں۔

پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ جوازات نے واضح کیا ہے کہ وہ غیر ملکی ملازمین جن کے اہل خانہ وزٹ ویزا پر سعودی عرب آئے ہوئے ہیں ان سے فیملی ٹیکس (لیوی ٹیکس) وصول نہیں کیا جارہا اور ایساکوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ جوازات نے کہا ہے کہ وزٹ ویزا پر آئے افراد سے ویزا کی ماہانہ توسیع کے وقت کوئی اضافی رقم وصول نہیں کی جارہی۔

- Advertisement -

پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ کا یہ وضاحتی بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب یہ افواہ پھیلی ہوئی ہے کہ سعودی حکام نے وزٹ ویزا پر آنے والے افراد سے بھی فیملی ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم حکام نے اس بات کا افواہ قرار دے دیا ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ پاسپورٹ آفس کی وضاحت کے باوجود وزٹ ویزا پر آنے والے افراد سے ویزا کی مدت میں توسیع کے نام پر اضافی رقم ادا کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

سعودی گزٹ نے روزنامہ مکہ عربک میں شائع رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہےکہ جوازات پاسپورٹ آفس میں آئی ٹی افیئرز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل خالد الشیخان نے روزنامے کو بتایا کہ ایسے افراد جنہوں نے اپنے بینکوں کو ویزا میں توسیع کے نام پر اضافی رقم دی ہے وہ اضافی رقم کی واپسی کے لیے درخواست دیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ فیملی یا لیوی ٹیکس ماہانہ نہیں سالانہ بنیادوں پر ایڈوانس میں وصول کیا جارہا ہے وہ بھی اقامہ (ریذیڈنٹ پرمٹ) کے اجرا یا اس کی تجدید پر، ایگزٹ ری انٹری ویزا کی صورت میں یا پھر اس وقت لیا جاتا ہے جب فائنل ایگزٹ ویزا درکار ہو۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی فیملی ورکر کے وزٹ ویزا کے اجرا یا اس کی توسیع کی صورت میں فیملی یا لیوی ٹیکس لاگو نہیں ہوتا اگر کوئی ایسا کہتا ہے تو متعلقہ بینک سے رجوع کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں