تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

مور سے والہانہ محبت، خاتون نے سفر سے انکار کردیا

نیوارک: نیوجرسی کی نجی ایئر لائن نے خاتون کو ’مور‘ کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت نہیں دی تو انہوں نے بھی جہاز میں بیٹھنے سے انکار کیا اور ائیرپورٹ سے باہر چلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں بسنے والے لوگ دورانِ سفر اپنے پالتو جانوروں جیسے کتا، بلی، طوطے وغیرہ کو ساتھ رکھتے ہیں مگر نیوجرسی کے علاقے نیوارک کے ائیرپورٹ پر مسافر خاتون مور ساتھ لے آئیں۔

خاتون اپنے مور کے ساتھ نیوجرسی سے امریکا کا سفر کرنا چاہتی تھیں مگر انہیں یونائیٹڈ ائیرلائن نے اس کی اجازت نہیں دی جس پر انہوں نے انتظامیہ کو قائل کرنے کی کوشش بھی کی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پرندے سے بہت پیار کرتی ہیں اور اُسے ہرجگہ اپنے ساتھ رکھتی ہیں اس لیے انہوں نے سفر کے لیے ایک نہیں بلکہ 2 ٹکٹ خریدے تاکہ دونوں سفر کرسکیں۔

پڑھیں: جانوروں سے محبت اور نرمی کا سلوک ۔ اسلام اس بارے میں کیا کہتا ہے؟

ائیرلائن نے خاتون کو مور کے ساتھ سفر کی اجازت نہ دیتے ہوئے معذرت کی اور کہا کہ مور کے ساتھ سفر کرنے کی قانونی اجازت نہیں لہذا آپ کو اسے ائیرپورٹ پر ہی چھوڑنا پڑے گا۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ’عالمی قوانین کے تحت سفر کے دوران ساتھ لے کر جانے والے جانوروں کے وزن اور اُن کے سائز کا لازمی خیال رکھا جاتا ہے مگر مور عام جانوروں سے بڑا ہے اس لیے اجازت نہیں دی جاسکتی‘۔

خاتون ائیرلائن کا انکار سنتے ہی اپنے مور اور سامان کے ہمراہ ائیرپورٹ سے باہر آگئیں اور انہوں نے واپس گھر کا سفر کیا، اس دوران اُن کی ویڈیوز اور تصاویر بنائی گئیں۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: بکرےکی مالک سے لازوال محبت، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کی پرندے سے والہانہ محبت کو سراہتے ہوئے ائیرلائن پر شدید تنقید کی اور مشورہ دیا کہ اگر کوئی علیحدہ نشست کا ٹکٹ خریدے تو اُسے سفر کی اجازت دی جائے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیسبک وال پر شیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -