ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

جہیز میں فارچیونر نہ لانے پر سسرالیوں کے ہاتھوں بہو قتل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں سسرالیوں نے جہیز میں فارچیونر نہ لانے پر بہو کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوئیڈا میں سسرالیوں کے ہاتھوں قتل کی جانے والی خاتون کرشمہ کے بھائی دیپک نے پولیس کو شکایت درج کروائی۔

کرشمہ کی شادی وکاس سے 2022 میں ہوئی تھی اور وہ سسرال والوں کے ساتھ ہی رہائش پذیر تھی۔

- Advertisement -

دیپک نے بتایا کہ کرشمہ کو شادی کے وقت جہیز میں 11 لاکھ مالیت کا سونا سمیت ایس یو وی گاڑی دی گئی تھی تاہم وقت کے ساتھ ساتھ سسرالوں کی جانب سے جہیز کی مانگ بڑھتی رہی جس کے لیے وہ کرشمہ کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

بھائی نے بتایا ک ہجب کرشمہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی اور معاملات پنچایت چلے گئے جس پر سسرال والوں نے مزید 10 لاکھ روپے دیے لیکن تشدد کا سلسلہ جاری رہا۔

رپورٹ کے مطابق وکاس کے اہلخانہ نے کرشمہ سے فارچیونر گاڑی اور 21 لاکھ کا مزید مطالبہ کیا تھا جس پر اس کا کہنا تھا کہ مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق وکاس کے والد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں