جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرا رکھنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی قسم کا ردو بدل کیے بغیرسابقہ قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے وزارت خزانہ نے سابقہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ترجما ن وزارت خزانہ کا مراسلے میں کہنا تھا کہ رواں ماہ پٹرولیم منصوعات کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گے اوریہ فیصلہ خصوصی حالات کے باعث کیا گیا ہے۔

خیال رہے اس وقت پٹرول کی قیمت 71 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہے جو کہ رواں ماہ اگست کے لیے بھی کسی ردوبدل کے بغیر برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو پٹرول کی قیمت میں تین روپے 67پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 7پیسے کمی کی سفارش کی تھی۔

یاد رہے وزیراعظم کی نااہلی کے بعد کابینہ تحلیل ہو چکی ہے اور اس وقت کوئی وزیر خزانہ موجود نہیں ہے چنانچہ وزارت خزانہ کی جانب سے قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب یکم اگست کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں