ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

مجھے عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ پنجاب ہونے پر کوئی اعتراض نہیں، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مجھے عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ پنجاب ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کراچی کو فنڈزنہیں دے رہے، تمام اضلاع کو فنڈز دینے کے لیے صوبائی سطح پر فنانس کمیشن ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وفاق پر فنڈزکے حوالے سے زیادہ بوجھ ہے، این ایف سی ایوارڈ کا 60 فیصد حصہ صوبوں،40 فیصد مرکز کو ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کو تباہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے، مجھے عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ پنجاب ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات جیتے تھے، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر میں نے قومی اسمبلی کی نشست برقرار رکھی۔

فواد چوہدری نے وزیر اعظم کو اہم خط لکھ دیا

واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کے نام ایک اہم خط لکھ کر اہم حکومتی معاملات پر نوٹس لینے کی اپیل کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ کر پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں وسائل کی بہتر تقسیم کے لیے تجاویز پیش کیں، انہوں نے خط میں لکھا کہ صوبے میں ترقیاتی عمل تیز کرنے کے لیے بجٹ ریلیز کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں