پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سرفراز احمد سے کوئی اختلاف نہیں، حسن علی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے پاکستان سوپر لیگ کے پہلے دومیچز نہ کھیل سکوں، سرفراز احمد سے کوئی اختلاف نہیں وہ بڑے بھائی کی طرح ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے کیا، حسن علی کا کہنا تھا کہ تیزی سے فٹنس پر کام جاری ہے، تینوں فارمیٹس کھیلنے کی وجہ سے باؤلرز کو فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حسن علی کی پی ایس ایل کےابتدائی میچزمیں شرکت مشکوک

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد سے کوئی اختلاف نہیں، کھیل کے دوران گرما گرمی ہوتی رہتی ہے لیکن آف دی فیلڈ سب صحیح ہے، اگر پی سی بی باؤلرز کو آرام دینے کی پالیسی بناتا ہے تو یہ بہتر اقدام ہوگا۔

حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ دبئی اور شارجہ کی خشک وکٹوں پر بالنگ کا تجربہ ہے، پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا، دورہ نیوزی لینڈ میں اچھی پرفارمنس نہ دینے کا افسوس ہے۔

آئی سی سی رینکنگ: حسن علی کےلیے بہترین باؤلر کا اعزاز

خیال رہے حالیہ دورہ نیوزی لینڈ میں میچ کے دوران کپتان سرفراز احمد بات کرنے کے لیے حسن علی کی جانب گئے تاہم حسن علی نے کوئی توجہ نہ دی اور بالنگ کے لیے واپس پلٹ گئے، جس کے بعد یہ معمہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔

دوسری جانب وضاحتی بیان میں کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے، ٹیم میں ایک خاندان جیسا ماحول ہے جبکہ اس دوان کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں