واشنگٹن: امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین لگانے والوں کے لیے ماسک کی شرط ختم کردینا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہیں۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق امریکی ماہرین نے ویکسین لگانے والوں کے لیے ماسک کی شرط ختم کرنے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کی نئی گائیڈ لائنز کرونا وائرس پھیلانے کا سبب بن رہی ہیں، سی ڈی سی کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا۔
- Advertisement -
امریکی ماہر ڈاکٹر جیفری ڈیوشن کا کہنا ہے کہ سی ڈی سی کی گائیڈ لائنز کا ریاستیں ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں، کرونا وائرس مستقبل میں کیا شکل اختیار کرتا ہے کسی کو معلوم نہیں۔
ایک اور امریکی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ویکسین بھی ہر شخص کو کرونا وائرس سے محفوظ نہیں رکھ سکتی۔