پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی مخالفت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف سینئراداکار انوپم کھیر کی طرف سے بھی پاک بھارت کرکٹ سیریزکی مخالفت کر دی گئی ۔

اداکار نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا بھارت کوپاکستان کے ساتھ اس وقت تک کرکٹ سیریز میں حصہ نہیں لیناچاہیے جب تک دونوں ملکوں کی سرحد پر کشیدگی کم نہیں ہو جاتی۔

انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ اپنے دشمنوں اور پڑوسیوں سے تنازعات کے حل کے لئے حکومتی سطح پر سفارت کاری کی جاتی ہے اور سفارت کاری میں یہ کہا جاتا ہے کہ اپنے دشمن کو ایک اور موقع دیا جانا چاہیئے لیکن ، کھیل، موسیقی اور عوام کا معاملہ دوسرا ہوتا ہے۔

انوپم کھیرکا کہنا تھا کہ ان کا اپنا خیال ہے کہ پاکستان سے کرکٹ کھیلنے میں اتنی جلدی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ پاکستان سے ملحقہ سرحد پر صورت حال انتہائی کشیدہ ہے۔ سرحدوں پر ہمارے جوان مارے جارہے ہیں اور ہم کرکٹ کی بحالی کی باتیں کررہے ہیں یہ مضحکہ خیز بات ہے۔

واضح رہے 60سالہ اداکار کا تعلق بھارتی انتہا پسند جماعت شیو سینا اور بی جے پی کے ساتھ ہے۔ علاوہ ازیں انکی اہلیہ کرن کھیر سیاسی جماعت بی جے پی کی ٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ بھی ہیں ۔

سینئر اداکار کی طرف سے پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز سے قبل سپر سٹار شاہ رخ خان اور عامر خان کے بیانات پر انکی بھی شدید مخالفت کی گئی تھی ۔

انوپم کھیر کی طرف سے چند ہفتے قبل بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خلاف اپنے ایوارڈز واپس کرنے والی شخصیات کی بھی شدید مخالفت کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں