اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کےاسپیکرمیررحمان سے ملاقات میں کہا کہ افغانستان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، افغانستان میں امن سےوسطی ایشیاکیساتھ رابطےکی نئی راہیں کھلیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےافغانستان کےاسپیکرمیررحمان کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی ، جس میں عمران خان نے میررحمانی کے بطور اسپیکر پاکستان آمد پر ان کا خیرمقدم کیا۔
وزیراعظم نے تمام شعبوں میں افغانستان سےبرادرانہ تعلقات بڑھانےکی خواہش کااظہار کرتے ہوئے کہا افغانستان تنازعہ کاکوئی فوجی حل نہیں ہے۔
ملاقات میں عمران خان نے افغانستان میں امن واستحکام کیلئےپاکستان کی حمایت کااعادہ کرتے ہوئے کہاافغانستان میں امن سےوسطی ایشیاکیساتھ رابطےکی نئی راہیں کھلیں گی، جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان،افغانستان میں اقتصادی شعبے میں تعاون کےبےپناہ مواقع ہیں، یہ مواقع معاشی ،تجارتی شعبےمیں تعاون سےہی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ 27-26 اکتوبرکواسلام آباد پاک افغان تجارت،سرمایہ کاری سیمینارہوگا، سیمینار دوطرفہ اقتصادی ایجنڈےپر پیشرفت اور قوی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔
یادرہے افغان اسپیکر 17 رکنی وفد کے ہمراہ جمعہ کی صبح پاکستان کے چھ روزہ پر اسلام آباد پہنچے، اسپیکر اسد قیصر نے افغان اسپیکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ ایک پرامن اور خوشحال افغانستان کی خواہش کی ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔
اسپیکر میر رحمان رحمانی نے دو طرفہ تجارت میں اضافے خصوصاً ٹرانزٹ ٹریڈ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیےاسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کاوشوں کو سراہا۔