منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

‘بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل نہیں ہوگا’

اشتہار

حیرت انگیز

سرگودھا : اپوزیشن لیڈرعمرایوب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل نہیں ہوگا، پی ٹی آئی کےتمام اسیر رہنماسیاسی قیدی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل نہیں ہوگا، پی ٹی آئی کے جن رہنماؤں کے ملٹری ٹرائل ہو رہے ہیں وہ سیاسی قیدی ہیں،عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر نے بتایا کہ اختر مینگل سے کہا ہے کہ وہ اپنا استعفی واپس لے لیں، ختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچ لوگوں کی تشدد کرکے آنکھیں نکالی جا رہی ہیں، ۔بلوچستان آگ میں جل رہا ہے کسی کو فکر نہیں.

- Advertisement -

بجلی سستی کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بجلی سستی کرنے کا اعلان کرکے اگلےدن مہنگی کردی گئی، جعلی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

9 مئی سے متعلق رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ 9مئی کے واقعات کے حوالہ سے پی ٹی آئی کی شمولیت کے کوئی ثبوت نہیں، اگر ایسے ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں ملک ،جمہوریت کی بقا کی جدو جہد کر رہی ہیں ، 2مقدمات سے بری ہو گئے باقی میں بھی انشااللہ بری ہوں گے۔

انھوں نے الزام لگایا کہ چینی اور گندم سکینڈل میں محسن نقوی براہ راست ملوث ہیں، گندم سکینڈل کی انکوائری ایف آئی اے کر رہی ہے ایف آئی محسن نقوی کے انڈر ہے۔ محسن نقوی کی موجودگی میں کرپشن سکینڈل کی انکوائری ٹھپ کر دی گئی۔

موجودہ حکومت کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت کا اس وقت کوئی مستقبل نہیں۔موجودہ حکومت کو کون لے کر آیا میں نام بتا دونگا لیکن آپ چلا نہیں سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں