جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

چندریان کو کامیابی سے ہمکنارے کرنے والے سائنسدانوں میں کوئی کروڑ پتی نہیں!

اشتہار

حیرت انگیز

چندریان تھری مشن کو کامیابی سے ہمکنارے کرنے والے بھارتی سائنسدانوں میں کوئی ایک بھی کروڑ پتی نہیں بلکہ انھوں نے نہایت سادہ طرز زندگی کو اپنایا ہوا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرو کے سابق چیف مادھون نایر نے انکشاف کیا کہ یہ سائنسدان کبھی بھی پیسوں کے لیے فکرمند نہیں ہوئے، ان میں سے کوئی بھی کروڑپتی نہیں، یہ سادہ زندگی گزارنے والے لوگ ہیں جب کہ ان میں صبر بھی کافی زیادہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ان سائنسدانوں کو صرف اپنے مشن کی فکر تھی اور انھوں نے خود کو اسی کام کے لیے وقف کر رکھا تھا، سابق سربراہ چندریان تھری کی کامیابی پر کافی خوش ہیں اور انھوں نے سائنسدانوں کو مبارکباد بھی دی ہے۔

- Advertisement -

خلائی ادارے کے سابق سربراہ نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے سائنسدانوں کے پانچویں حصے کے برابر تنخواہ پا کر بھارتی سائنسدانوں نے یہ کارنامہ انجام دیا، اِسرو میں سائنسدانوں کی تنخواہ کم ہوتی ہے جس کا ایک سبب ہے کہ وہ خلائی تحقیق کے لیے کم لاگت والے سامان تلاش کر سکیں۔

مادھون کے مطابق بھارت اپنی خلائی مہم کے لیے گھریلو تکنیک کا استعمال کرتا ہے جس سے لاگت بہت کم آتی ہے، بھارتی خلائی مہم کی لاگت دیگر ممالک کے مقابلے میں 50 سے 60 فیصد کم ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے بھیجے گئے مشن چندریان تھری نے چاند کی سطح پر اترنے میں کامیابی حاصل کی تھی، چاند کے قطب جنوبی حصے میں اسپیس کرافٹ اترنے کا یہ پہلا واقعہ تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں