جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

بیرون ملک سے کراچی آنے والے 3 مسافروں منکی پاکس کی تصدیق نہیں ہوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بیرون ملک سے کراچی آنے والے 3 مسافروں منکی پاکس کی تصدیق نہیں ہوئی، رپورٹس منفی آنے پر انھیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے کراچی آنے والے 3 مسافروں کے سیمپل کو کلیئر قرار دے دیا گیا ، تینوں مسافروں میں منکی پاکس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

بیرون ملک سے آئے 3 مسافروں میں منکی پاکس کے خدشات کا اظہار کیا گیا تھا ، جس کے بعد تینوں مسافروں کو منکی پاکس کی علامات پرآئیسولیٹ کیا گیا تھا تاہم مسافروں کی رپورٹس منفی آنے پر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت قاسم سومرو نے کراچی میں منکی پاکس کیسزسامنے آنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کراچی میں منکی پاکس کا کیس سامنےنہیں آیا، چاروں مشکوک کیسزکی ٹیسٹ بھی منفی آئے، سندھ حکومت منکی پاکس کی صورتحال کاجائزہ لے رہی ہے۔

یاد رہے بین الااقوامی پروازوں سے کراچی آنے والے تین مسافروں میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی تھی۔

منکی پاکس وائرس میں مبتلا ایک سومالی باشندہ اور دو پاکستانی شامل تھے، تینوں مسافروں کو ابتدائی کارروائی کے بعد محکمہ صحت نے بھٹائی آباد سینٹر منتقل کر دیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں