تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

دنیا کا وہ ملک جہاں ’مچھر‘ کا کوئی نام و نشان نہیں

آئس لینڈ: کراہ ارض پر ایک ایسا حیرت انگیز ملک بھی موجود ہے جہاں مچھر یا دیگر کیڑوں کی نسل موجود نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئس لینڈ دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں ماحولیاتی آلودگی بالکل نہیں یہی وجہ ہے کہ وہاں کیٹروں اور مچھروں کی افزائش نا ممکن ہے، سائنس دانوں کے مطابق آئس لینڈ کے درجہ حرارت اور پرفضاء ماحول کی وجہ سے یہاں مچھر یا کسی بھی کیڑے کی افزائش ناممکن ہے کیونکہ مچھر کو زندہ رہنے کے لیے مخصوص ماحول اور درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ’منفی درجہ حرارت اور شدید سرد موسم کے باعث انٹارکٹیکا میں بھی مچھر موجود نہیں ہے کیونکہ وہاں کے ماحول میں اس کی موجودگی ناممکن ہے‘۔

سائنسی ماہرین کے مطابق آئس لینڈ میں مچھر یا دیگر کیٹرے تین وجوہات کی وجہ سے موجود نہیں ہیں، جن میں سے سب سے اہم وجہ یہ کہ ماحول میں موجود کیمیکل ، پانی اور درجہ حرارت ہے۔

پڑھیں: بدلتے ہوئے موسم میں مچھروں سے حفاظت کریں

مزید پڑھیں: مچھروں سے بچنے کے طریقے

یاد رہے مچھر کے کاٹنے سے انسان بیماریوں میں مبتلاء ہوجاتا ہے جن میں ملیریا، ڈینگی وغیرہ شامل ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -