ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

‏’نسلہ ٹاور کا ایشو نہیں پورے پاکستان میں خلاف وزریاں ہیں‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نسلہ ٹاور کا ایشو نہیں پورے پاکستان میں کہیں نہ ‏کہیں خلاف وزریاں ہیں اسلام آباد میں کنسٹیٹیوشن ایونیو اور بنی گالہ کوبھی ریگولرائز کردیا گیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ 6 ہزار سے زائد غیرقانونی سوسائٹی کو ریگولرائز ‏کرنےجارہے ہیں اس طرح کے عدالتی فیصلوں سے لاکھوں لوگ بےگھر ہوں گے سندھ میں بھی ایک کمیشن بنا رہے ‏ہیں جس کی سربراہی سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پشاور میں بسیں تو چل رہیں مگر عوام ٹریفک میں پھنسی ہین کراچی کیساتھ جوماضی میں ہوا ‏اللہ نہ کرےکسی شہر کیساتھ ہوں کراچی چھٹا بڑا شہر ہے ممکن نہیں کہ مسائل نہ ہوں شہر میں ابھی امن ‏وامان کی صورتحال بہتر ہے۔

- Advertisement -

سعید غنی نے کہا کہ میں جس نشت سےجیتا اس پر پیپلزپارٹی کبھی نہیں جیتی تھی پی ٹی آئی کے لوگ بڑی ‏ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں پچھلےسال ملک میں گیس کا بحران آیا تھا کہا جاتا تھا سندھ ہمیں گیس لائن ‏ڈالنے نہیں دے رہا اس لئےبحران ہے ملک میں گندم کا بحران ہوتاہےذمہ داری سندھ حکومت پرڈال دی جاتی ہے ‏وفاقی وزیر کہتا ہے مجھے نہیں پتہ 66لاکھ ٹن گندم کہاں چلی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں