جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ویکسین کی ’بوسٹر ڈوز‘ پر عالمی ادارہ صحت کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: کورونا ویکسین کی ’بوسٹر ڈوز‘ سے متعلق عالمی ادارہ صحت کا اہم بیان سامنے آگیا۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ موجودہ اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی نہیں کرتے کہ کوویڈ 19 کی بوسٹر ڈوز کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ڈبلیو ایچ او کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی حکومت نے 20 ستمبر سے تمام امریکیوں کے لیے بوسٹر شاٹس کو وسیع پیمانے پر دستیاب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، امریکی حکام کا کہنا تھا کہ کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ سے انفیکشن میں اضافہ ہوا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی ادارہ صحت نے کووڈ 19 ویکسین کے بوسٹر ڈوزز روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس نے ماہ ستمبر کے اختتام تک کووڈ 19 ویکسین کے بوسٹرز لگانے کو روکنے کے لیے کہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ہر ملک کی 10 فیصد آبادی کی ویکسین مکمل کروانے کو ممکن بنانا ہے اور بوسٹر ڈوزز روک کر امیر اور غریب ممالک میں ویکسین کی تقسیم میں عدم مساوات دور کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں