ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کامیاب بننے کیلئے سنجے لیلا بھنسالی کی ضرورت نہیں، حرا مانی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شوبز انڈسٹری کی مصروف ترین اداکارہ حرامانی کی کامیاب زندگی گزارنے کا طریقہ بتانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل ’دوبول‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حرامانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کامیاب زندگی کا طریقہ بتاتے ہوئے نظر آرہی ہیں کہ انہیں کامیاب ہونے کے لیے فواد خان جیسے سپراسٹار یا سنجے لیلا بھنسالی جیسے ہدایت کار کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ایک انسان کو زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے وہ ہے اچھی پرفارمنس اور وہ آپ کہیں بھی دے سکتے ہیں۔

حرا مانی نے اپنی کامیابیاں گنواتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے پہلے ڈرامے ’پیرنہ کریو کوئی‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا بعد ازاں انہوں نے اپنے دوسرے ڈرامے میں ثانوی کردار ادا کیا پھر مرکزی کردار ادا کیا اور پھر ثانوی کردار ادا کیا۔

- Advertisement -

خوبرو اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری طرح کوئی اداکار اپنے کرداروں سے کھیلتا نہیں ہے اور میں اپنے منہ سے یہ بات بول رہی ہوں کہ میں ایک واحد لڑکی ہوں جو اس انڈسٹری میں بچوں کے بعد ہیروئن بنی۔

حرا مانی نے کہا کہ میں نے رسک لیا ہے کہ کیا میں دو بچوں کے ساتھ بھی ہیروئن بن سکتی ہوں اور کیا لوگ بطور ہیروئن بچوں کی ماں کو قبول کریں گے۔

واضح رہے کہ حرا مانی کے کیریئر میں اس وقت عروج آیا جب ان کا ڈراما ’دو بول‘ نشر ہوا، اس ڈرامے کی کامیابی کے بعد حرا مانی کا شمار بھی پاکستان شوبز انڈسٹری کی مصروف ترین اداکاراؤں میں ہونے لگا۔

آج کل حرا مانی اے آر وائی ڈیجیٹل کے کامیاب ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں ہانیہ نامی ٹیچر کا کردار ادا کررہی ہیں۔

اداکارہ حرا مانی نے 2008 میں اداکار و پروڈیوسر سلمان ثاقب شیخ عرف مانی سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں