اشتہار

ایشیاکپ منسوخ ہوا تو پاکستان کس سے کھیلے؟ کرکٹر کا اہم مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی کرکٹر کامران اکمل نے مشورہ دیا ہے کہ اگر پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ 2023 منسوخ ہو جاتا ہے تو زمبابوے یا آئرلینڈ کی ٹیموں کو مدعو کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان ٹیموں کو مدعو کیا جا رہا ہے تو انہیں پاکستان کی اے ٹیم کے خلاف کھیلا جانا چاہیے۔

اکمل کا خیال ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں جانے سے پہلے پاکستان کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے اعتماد کو بڑھانے کے لیے سخت کرکٹ کھیلے، جنوبی افریقا جیسی مضبوط ٹیموں کے خلاف کھیلنا ان کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایشیا کپ نہیں ہوتا تو میری آپ سے درخواست ہے کہ زمبابوے یا آئرلینڈ کو مدعو کرنے کی ضرورت نہیں ہے یا پھر بھی آپ انہیں مدعو کرنا چاہتے ہیں تو اپنی اے ٹیم کو ان کے خلاف کھیلنے دیں کسی بڑے ٹورنامنٹ سے پہلے اچھی ٹیم کے ساتھ کھیلیں چاہے ہم جیتیں یا ہاریں یہ فائدہ مند ہوگا، اس سے ہمیں اعتماد ملے گا اور یہی پاکستانی ٹیم کو کرنا چاہیے۔

کامران اکمل نے کہا اگر جنوبی افریقا کی ٹیم آتی ہے تو ان کے خلاف کھیلنا بہت اچھی بات ہوگی، چاہے ہم ان کے ملک میں کھیلیں یا وہ ہمارے ملک میں آئیں اس کے بعد آپ دیکھیں گے کہ ٹیم کا اعتماد کتنا بہتر ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں