جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

‘اب اقامہ ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی’

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکام نے شناختی دستاویز کی تصدیق کیلئے ‘ابشر افراد’ ایپ تیار کرلی جس کے ذرئعے اقامہ کا ڈیجیٹل ایڈیشن بھی جاری کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے گویہ مقیم (اقامہ) کا ڈیجیٹل ایڈیشن جاری کردیا ہے اور اس مقصد کےلیے محکمہ پاسپورٹ نے نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے ‘ابشر افراد’ نامی ایپ پر ھویہ مقیم الرقیمہ پر مہیا ہوگا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ابشر افراد ایپ پر شناختی دستاویز کی بھی تصدیق کی جاسکتی ہے۔

- Advertisement -

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایپ اسمارٹ فون پر بھی ڈاؤن لوڈ کی جاسکت ہے اور سب سے اہم بات یہ کہ ابشر افراد کو استعمال کرنے کےلیے انٹرنیٹ کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

سعودی معاون وزیر داخلہ برائے تکنیکی امور شہزادہ بندر بن عبداللہ کا کہنا تھا کہ جن افراد کو ڈیجیٹل شناختی کارڈ جاری کردیا جائے گا انہیں پلاسٹک کا آئی ڈی کارڈ اپنے ہمراہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور ان افراد کو کسی فرد، ادارے یا سیکیورٹی میں اپنی پہنچان کرانے کےلیے کسی گواہ کو لانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

بندر بن عبداللہ کے مطابق ’ابشر افراد‘ ایپلی کیشن کا نیا ایڈیشن جاری کیا جارہا ہے، اس ایڈیشن میں ہر سعودی شہری اور ہر مقیم غیرملکی سے متعلق تمام نجی معلومات محفوظ ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں