سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ رواں سال حج سے متعلق ابھی کوئی سرکاری بیان نہیں آیا۔
سعودی وزارت حج و عمرہ حکام نے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب فریضہ حج کی ادائیگی کاموقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے تاہم عازمین کی صحت وسلامتی ترجیح ہے۔
حکام نے کہا کہ اندرون و بیرون ملک سےایس اوپیزکےتحت عمرے کی سہولت مہیاہے لیکن حج سے متعلق ابھی سرکاری ہدایات جاری نہیں ہوئیں۔
- Advertisement -
ان کا کہنا تھا کہ عمرہ اجازت ناموں سےمتعلق سوشل میڈیاکی خبروں پرتوجہ نہ دی جائے۔
واضح رہے کہ خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ بیرون ملک سے عازمین کو رواں سال بھی حج کی اجازت نہ دیے جانے کا امکان ہے۔
حکام نے اس متعلق مشاورت مکمل کر لی ہے لیکن حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ گزشتہ سال بھی کورونا کی وجہ سے صرف مقامی افراد کو ہی حج کی اجازت دی گئی تھی۔