اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

کسی کو مائنس نہیں کیا جاسکتا، سیاسی استحکام کیلئے سب سے بات کرنی ہوگی ، سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وفاقی وزیر سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کسی کو مائنس نہیں کیا جاسکتا، سیاسی استحکام کیلئے سب سے بات کرنی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے سپریم کورٹ آف پاکستان کی شکر گزار ہے، ریلوے لائف لائن ہے، چیف جسٹس کےیہ اہم ریمارکس ہیں۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ میں اپنا مناسب جواب جمع کروائیں گے، ریلوے کی جگہ موجود ہے،اس کےمناسب استعمال کی ضرورت ہے، ریلوے جگہ کےاستعمال سےہم اپنے اخراجات نکال سکتے ہیں، ریلوے کو ریاستی اداروں اور عدلیہ کا ساتھ مل جائے تو کامیاب ہوں گے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھٹو کو قبر میں اتار دیا گیا مگر وہ مائنس نہیں ہوسکتا، مائنس کوئی بھی نہیں ہوسکتا، مائنس انسان اپنے کرتوتوں سے ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ڈیفالٹ سے بچانا ہے، اگرہم نہ حکومت سنبھالتے تو ملک میں تباہی آنی تھی۔

سعد رفیق نے کہا کہ نظام عدل کی سپورٹ اداروں کو مل جائے تو ترقی کی رفتار دگنی ہوگی، ملک میں سیاسی استحکام کی ذمہ داری تمام فریقوں پر ہے۔

ن لیگی رہنما نے سوال کیا کہ سیلاب کے دوران کیا کے پی اور پنجاب حکومت نے وفاق سے تعاون کیا؟ سیاسی استحکام کیلئے ایک دوسرے سے بات چیت کرنی ہی پڑے گی، ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں، عدلیہ اور دیگراسٹیک ہولڈرز کو بھی ایک نکتے پر آنا ہوگا، وفاقی حکومت سیاسی استحکام اکیلے نہیں لاسکتی، صوبائی حکومتیں بھی تعاون کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں