جمعرات, اپریل 23, 2026
اشتہار

‘عمران خان سے زیادہ کراچی کا دکھ کوئی محسوس نہیں کرسکتا’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سےزیادہ کراچی کادکھ کوئی محسوس نہیں کرسکتا۔

کراچی میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ آج ملک بھر میں ٹائیگرز ڈے منایا گیا جس میں شجرکاری مہم چلائی گئی۔

گورنرسندھ نے اعلان کیا کہ پارک میں 13ہزار پودے لگائےجائیں گے کراچی میں پارکس کوکاٹ کاٹ کر پلازے بنائےگئے مگر پارکس کیلئےمختص جگہوں پر اب صرف پارک بنیں گے۔

گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم سےموسمیاتی تبدیلی کےاثرمیں کمی آئےگی، تمام ممبران اپنےعلاقوں میں پارکس کاخیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کاحال دیکھ کر دل روتا ہے عمران خان سےزیادہ کراچی کادکھ کوئی محسوس نہیں کرسکتا وزیر اعظم نےآج اپنی توانائی کی ٹیم کراچی بھیجی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں