جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

بھارت خطے میں امن واستحکام کا سب سے بڑا دشمن ہے، سردار مسعود خان

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کی کارروائیوں سے پاکستان کو کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت سے نہیں روک سکتا۔

اپنے ایک بیان میں مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں امن واستحکام کا سب سے بڑا دشمن ہے، بین الاقوامی برادری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی دھرتی مجاہدوں، غازیوں اور سرفروشوں کی سرزمین ہے دشمن کی یہ بھول ہے کہ وہ بزدلانہ کارروائیوں سے ہمیں خاموش کر دے گا یا جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی تحریک کو کچل دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک عرصہ سے 2003ء کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کی شہری آبادی کو بلا جواز نشانہ بنا رہا ہے اور آج کے واقعہ میں بھارت کے ملوث ہونے کو خارج از امکان نہیں قرار دیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ چھمب سیکٹر کے افسوسناک واقعہ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ بھارت خطہ میں امن و استحکام کا سب سے بڑا دشمن ہے جس کی دہشتگردانہ کارروائیوں سے لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیری نشانہ بن رہے ہیں۔

کشمیر میں بھارت کے قید خانوں کی عالمی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیئے: صدر آزاد کشمیر

صدر آزاد کشمیر نے بھارت کی خطہ میں دہشتگردانہ کارروائیوں اور امن و استحکام کے خلاف دشمنی قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامی کونسل کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل کرانے کے لیے مداخلت کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں