تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

‘جہانگیرترین سمیت کوئی بھی قانون سےبالاتر نہیں’

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جہانگیرترین سمیت کوئی بھی قانون سےبالاتر نہیں، آپ معصوم ‏ہیں یامجرم اس کا فیصلہ عدالت کرےگی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے لکھا کہ جہانگیرترین کےخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں ‏ہورہی، رپورٹ کے مطابق17شوگرملزاسکینڈل میں ملوث پائی گئیں، شوگراسکینڈل کاخمیازہ غریب ‏عوام کوبھگتناپڑا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ کوئی بھی غلط کام میں ملوث ہو وزیراعظم اور حکومت برداشت نہیں کرے ‏گی، جہانگیرترین سمیت کوئی بھی قانون سےبالاتر نہیں، آپ معصوم ہیں یامجرم اس کافیصلہ ‏عدالت کرےگی۔

واضح رہے کہ جہانگیرترین نے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین کو بھی ساتھ ملانے کی ‏تیاری کرلی ، وہ جلد بیس ارکان سے ملاقات کریں گے۔

‏ جہانگیرترین نے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین کو بھی ساتھ لینے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع ‏کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین جلد ناراض اراکین سے ملاقات بھی کریں گے ، صوبائی اسمبلی کے 20 ‏سے زائد ناراض اراکین شامل ہیں۔

ذرائع نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے ناراض ارکان سے ملاقات کا ٹاسک قریبی ساتھیوں کو دے دیا ‏ہے
اراکین کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین پارٹی کا اثاثہ ہیں ، جنہوں نے مشکل ترین وقت میں پارٹی کی ‏تنظیم نو اور اس متحرک کرنے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کیا۔ ‏

Comments

- Advertisement -