لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کسی کو میرٹ کے خلاف کام کرنے دیا ہے اور نہ کرنےدوں گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت سرگودھا کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ان سےمصافحہ کیا۔انہوں نے نےاراکین کی جانب سے پیش تجاویز پر فوری احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں کے مسائل حل کریں گے، سرگودھا ڈویژن کے کئی علاقے اب بھی ترقی کے سفر میں پیچھے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی تعلیم،صحت کی سہولتوں کو بہتر بنائیں گے، پنجاب میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے،کسی کو میرٹ کے خلاف کام کرنے دیا ہے اور نہ کرنے دوں گا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی میرے دست و بازو ہیں، منتخب نمائندوں کی عزت پر حرف نہیں آنے دوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ بلدیات میں اسٹاف کی کمی کو فی الفور دور کیا جائے۔
فیصل آباد میں پولیس کی نفری کی کمی کو پورا کیا جائےگا، عثمان بزدار
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں پولیس کی نفری کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔