راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غور نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کوئی شخص فورسز کے ہاتھوں جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا ہے، وائس آف امریکا دیوا کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وائس آف امریکا دیوا نے من گھڑت رپورٹنگ کی روایت برقرار رکھی ہے شمالی وزیرستان میں فورسز کے ہاتھوں کوئی شخص جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کسی کورٹ مارشل کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی جبکہ کیپٹن ضرار کے معاملے پر انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے، اطلاعات کی تحقیقات کے لیے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ وزیرستان کے لوگ پر امن ہیں اور شمالی وزیرستان میں امن کو ترجیح دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ وائس آف امریکا دیوا نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ’’ایم این اے محسن داور نے حکام کی طرف سے کیپٹن ضرارجن کے ہاتھوں مبینہ طور پر ایک بچے کا احتجاج کے دوران قتل ہوا کے کورٹ مارشل کی یقین دہانی کے بعد احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔‘‘