بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

‘کوئی تنظیم سازی نہیں ہوئی’

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے تنظیم سازی اور خود پر تشدد کی تردید کر دی۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ کوئی تنظیم سازی نہیں ہوئی اور نہ ہی مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں مجھے کچھ نہیں ہوا، میرے پر تشدد نہیں کیا گیا اور نہ کوئی تنظیم سازی کا معاملہ تھا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ تنظیم سازی اور تشدد کی خبریں گھڑی گئیں، وزیراعظم ہاؤس سے میرے خلاف سازشیں کی گئیں، میری صحت سے متعلق جھوٹ بولا گیا میں بالکل ٹھیک ہوں۔

جب نمائندے نے بازو میں تکلیف سے متعلق پوچھا تو طلال چوہدری نے کسی بھی چوٹ اور زخم کی تردید کر دی۔
نمائندے نے بتایا کہ جب ایک کارکن نے طلال چوہدری کے کاندھے پر ہاتھ رکھتا تو انہیں درد ہوا اور کارکن سے کہا کہ یہ کیا کر دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں