اشتہار

سرفراز کو کپتان بنایا جائے، حافظ نعیم الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

جماعت اسلامی کراچی کے امیر انجینئر حافظ نعیم الرحمان نے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کپتان تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

بھارت کے بعد نسبتاً کمزور ٹیم زمبابوے سے شکست پر حافظ نعیم الرحمان نے سابق کپتان سرفرازاحمد کو دوبارہ کپتانی دینے کی حمایت کر دی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سرفراز کو کپتان بنانے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

- Advertisement -

بابراعظم کو بہترین بلے باز قرار دیتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ بابراعظم بہترین کھلاڑی ہیں انہیں کپتانی کے دباؤ سے نکالا جائے اور سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنانے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں بابراعظم کی کپتانی کو لے کر ماہرین اور سابق کرکٹرز مایوس ہیں اور ان سے ہونے والی غلطیوں کی مسلسل نشاندہی کر کے کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں