ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کی تقریبات کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی کی تقریبات کا آغاز آج سے جیسلمیر میں ہو رہا ہے جبکہ ان کی شادی 6 فروری کو ہوگی تاہم اس حوالے سے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے خود باضابطہ اعلان نہیں کیا۔
تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی میں شریک مہمانوں پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دولہا اور دلہن دونوں نے مہمانوں سے درخواست کی ہے کہ ان کی کوئی بھی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔
ای ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر مشہور شخصیات کی شادیوں کی طرح اس میں بھی کوئی فون پالیسی نہیں ہوگی، ہوٹل کے عملے کو بھی اس بارے میں بریفنگ دی گئی ہے۔
کیارا ایڈوانی شادی کے لیے جیسلمیر روانہ، شادی سوموار کو ہوگی
اس سے قبل بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی اپنی شادی کے لیے جیسلمیر روانہ ہوگئے۔
خیال رہے کہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ دونوں کی شادی کی تقریب جیسلمیر کے 5 اسٹار ہوٹل میں 6 فروری سوموار کو ہوگی۔
شادی میں شرکت کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ گزشتہ روز سے ہی شروع ہوگیا، شادی میں شرکت کے لیے آنے والے مہمانوں کے ٹھہرنے کا انتظام جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلس ہوٹل میں کیا گیا ہے جہاں مہمان 7 تاریخ تک رکیں گے۔